سپریم کورٹ نے ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا
کیپشن: ہمایوں خان حلقہ این اے 151 خانیوال سے پیپلز پارٹی کے امیداوار تھے۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ میں انتخابی عذداری کی سماعت ہوئی جس کے دوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 151 خانیوال سے پیپلز پارٹی کے امیداوار ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ ہمایوں خان کو ہائی کورٹ نے نادہندہ ہونے پر نااہل قرار دیاتھا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف نے ریفرنسز کی منتقلی کی اپیل مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا


جسٹس عظمت سعید نے کیس کی سماعت کےدوران ریمارکس دیے کہ ہمایوں خان کے ذمے 13 لاکھ روپے کے واجبات تھے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہمایوں خان واجبات کی ادائیگی کے بعد اہل ہو سکتے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں