شہباز شریف کا نواز شریف کو جیل میں سہولیات کیلئے نگران حکومت کو خط

12:40 PM, 16 Jul, 2018

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے نوازشریف کو جیل میں سہولیات کیلئے نگران حکومت کو خط لکھ دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے نام خط لکھے ہیں جس میں نواز شریف کو سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

 

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا

خط میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو سابق وزیراعظم کے استحقاق کے مطابق سہولتیں دی جائیں انہیں طبی معائنے اور ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔

 

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو دل کا عارضہ ہے اس لیے ان کے ذاتی معالج کو تواتر کے ساتھ طبی معائنے کی اجازت دی جائے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا خط نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو پہنچا دیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے ریفرنسز کی منتقلی کی اپیل مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

خیال رہے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز اپنے وکلاء سے جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی پر شکوہ کیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں