جنوبی افریقہ ،کان میں آگ لگنے سے 5کان کن ہلاک

جنوبی افریقہ ،کان میں آگ لگنے سے 5کان کن ہلاک
کیپشن: کمپنی کی انتظامیہ اور سرکاری افسران نے تحقیقات شروع کر دیں ,فائل فوٹؤ


جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ میں تانبہ کی ایک کان میں آگ لگنے سے 5کان کن ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پالابورا مائننگ کمپنی کی تانبے کی کان میں آگ لگنے سے کم از کم پانچ کان کن ہلاک ہو گئے۔

پالابورا کمپنی کے مطابق کمپنی کی انتظامیہ، سرکاری افسران اور منظم ورکروں کی تنظیم اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ہے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی گہری اور خطرناک کانوں میں حفاظتی معیار کا فقدان ایک بڑا مسئلہ ہے ،سونے اور پلاٹینیم کی کانوں میں اس طرح کے واقعات زیادہ ہورہے ہیں