شہزادہ چارلس اور ولیم کا ٹرمپ سے ملنے سے انکار

شہزادہ چارلس اور ولیم کا ٹرمپ سے ملنے سے انکار
کیپشن: فوٹو: انٹرنیٹ

لندن : طانوی شہزادہ چارلس اور ان کے صاحبزادے شہزادہ ولیم نے ٹرمپ سے ملنے سے انکار کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادہ چارلس اور شہزادہ ولیم کے انکار کے بعد ملکہ برطانیہ کو امریکی صدر سے اکیلے ہی ملاقات کرنا پڑی یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا جب ملکہ کے ساتھ شاہی خاندان کا کوئی اور فرد موجود نہیں تھا۔ امریکی صدرکے حوالے سے یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے روایات کے مطابق ملکہ کی تعظیم میں جھک کر آداب نہیں کیا،اس کے علاوہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کرتے ہوئے ایک ویڈیوبھی سامنے آئی تھی جس میں ٹرمپ نے ملکہ کو کنفیوڑ کردیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔حوثی باغیوں کی سعودی عرب پر گولہ باری ،5شہری ہلاک

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گارڈ آف آنر کی تقریب میں شرکت کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ خود تو اپنی ہی دھن میں آگے بڑھ گئے، لیکن ان کے پیچھے آنے والی ملکہ برطانیہ کچھ کشمکش کا شکار ہوگئیں۔