سری دیوی کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش ادھوری رہ گئی ‘سجل علی

01:19 PM, 16 Jul, 2018

لاہور : اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ شوبز میں محنت کے ساتھ قسمت کا بھی عمل دخل ہوتا ہے ،میں پاکستان کی واحد اداکارہ ہوں جس نے کم عمری میں بالی ووڈ کے ساتھ پاکستان فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کی اور مجھے خدا نے جس قدر شہرت عطاءکی اسکا تصور میرے ذہن میں نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے جوتے کی قیمت سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی

انہوں نے کہا کہ اب تک میں پچاس سے زیادہ ڈرامہ سیریل میں کام کر چکی ہوں اور ابھی منزل کا حصول باقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ میں سری دیوی نے بڑا متاثر کیا اور خواہش تھی کہ آگے بھی ان کے ساتھ فلموں میں کام کرتی مگر افسوس کہ انکے دنیا سے جانے کے بعد یہ خواہش ادھوری رہ گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں خاتون کا مرد کو گلے لگانا مہنگا پڑ گیا

خیال رہے کہ اداکارہ سجل علی نے بالی ووڈ میں سری دیوی کے ساتھ فلم'مام' کی تھی جس میں انہوں نے آنجہانی اداکارہ کی بیٹی کا کردار نبھایا جبکہ اس فلم میں پاکستانی اداکارہ عدنان صدیقی نے بھی کام کیا۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں