سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج نیب میں پیش ہوں گے

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج نیب میں پیش ہوں گے
کیپشن: شہباز شریف مبینہ کرپشن سے متعلق بھجوائے گئے سوالنامہ کے جوابات دیں گے۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پنجاب 56 کمپنیز کے سکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج نیب میں پیش ہوں گے۔ نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کرپشن سکینڈل میں آج طلب کر رکھا ہے۔

شہباز شریف مبینہ کرپشن سے متعلق بھجوائے گئے سوالنامہ کے جوابات دیں گے۔ پنجاب کمپنیز میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں شہباز شریف 2 مرتبہ نیب میں پہلے بھی پیش ہو چکے ہیں.

مزید پڑھیں: میاں صاحب کشکول توڑنے نکلے تھے،معیشت ہی توڑڈالی، پی ٹی آئی


شہبازشریف پر کمپنیز میں من پسند افراد کو مہنگے ٹھیکے دینے اور من پسند افراد کو نوکریاں دینے کا الزام ہے۔نیب کے سینئر افسران شہباز شریف سے سوالات و جوابات کریں گے۔

واضح رہے کہ نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈے اے احد چیمہ اور نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو بھی گرفتار کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں