آرمی چیف سے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، روابط مزید بڑھانے پر زور

 آرمی چیف سے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، روابط مزید بڑھانے پر زور
کیپشن: خطے کی سیکورٹی صورتحال ، پاک ایران بارڈر منیجمنٹ اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ ڈاکٹر محمد باغیری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکورٹی صورتحال ، پاک ایران بارڈر منیجمنٹ اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج نیب میں پیش ہوں گے

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان روابط بڑھانے پر زور دیا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان رابطوں سے خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا دونوں ممالک کے درماین جی ایچ کیو میں وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں