صحت خدمات کیلئے سعودی شاہ سلمان نے منظوری دیدی

02:30 PM, 16 Jul, 2018

ریاض:خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صحت خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 6اقدامات کی منظوری دیدی جو کہ سعودی ہیلتھ کونسل نافذ کریگی۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے جوتے کی قیمت سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی

المدینہ اخبار نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ بیماری کی چھٹیوں کا آن لائن پروگرام ، میڈیکل کوڈ کے سلسلے میں سعودی عملے کی تربیت و تعلیم اور دواﺅ ں کا نظام شامل ہیں۔ آن لائن پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین وزارت شہری خدمات کے ساتھ تال میل پیدا کرکے بیماری کی چھٹی لے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں خاتون کا مرد کو گلے لگانا مہنگا پڑ گیا

ایوان شاہی نے اس امر کی بھی منظوری دیدی ہے کہ عام شہریوں کے صحت نظام کے کارگر ہونے کے نتائج کا بھی جائزہ لیا جائے۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں