زمین کا درجہ حرارت بلند ہونے سے ایک ارب سے زائد افراد شدید گرمی کا شکار

زمین کا درجہ حرارت بلند ہونے سے ایک ارب سے زائد افراد شدید گرمی کا شکار
کیپشن: Image by Sustainable Jill

واشنگٹن: ایک نئی ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ زمین کا درجہ حرارت بلند ہونے کی وجہ سے ایک ارب سے زائد افراد کو شدید حدت کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتنی بڑی تعداد کے لوگ ایئر کنڈیشن اور ریفریجریٹر کی سہولت سے بھی محروم ہیں۔ اس باعث ان لوگوں کو خوراک محفوظ رکھنے اور ادویات کو شدید گرمی سے بچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ رپورٹ ایک غیرسرکاری تنظیم ”سَسٹین ایبل انرجی فار آل“ نے مرتب کی ہے۔

اس کو جب پیش کیا گیا تو اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے بھی موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق اب وقت آ گیا ہے کہ پاور جنریٹرز کو زمین سے حاصل ہونے والے ایندھن سے صاف توانائی پر منتقل کیا جائے۔