کترینہ کیف 35 برس کی ہو گئیں

کترینہ کیف 35 برس کی ہو گئیں
کیپشن: فوٹو: فائل

ممبئی : بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف 35برس کی ہوگئیں اور وہ آج اپنی سالگرہ منارہی ہیں۔ تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ یہ دن اپنے پیاروں کیساتھ دیہی علاقے میں منائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق اپنی سالگرہ منانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کترینہ کیف کا کہناتھاکہ وہ ان لوگوں میں سے نہیں ہیں جو مہنگی پارٹیز کو پسند کرتے ہیں اور وہ یہ دن اپنے پیاروں کیساتھ دیہی علاقے میں منائیں گی۔ ’ میرے نزدیک سالگرہ آپ کو یہ موقع دیتی ہے کہ اپنے پیاروں کیساتھ وقت گزاریں، میں زیادہ ہنگامے پر یقین نہیں رکھتی ، ہرسال میں کوشش کرتی ہوں اور اچھا وقت مل جاتاہے ، میں اپنی بہن کیساتھ ہوں اور اس دن کیلئے پرجوش ہوں، موج مستی اورآرام کریں گے ‘۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سری دیوی کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش ادھوری رہ گئی ‘سجل علی

واضح رہے کہ حال ہی میں کترینہ کیف نے سلمان خان کیساتھ امریکہ اور کینیڈا کا دورہ مکمل کیا، اب آنیوالی فلموں میں اداکارہ کو شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ اور عامر خان کی ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں دیکھاجاسکے گا۔