دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کو 194رنز کا ہدف

دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کو 194رنز کا ہدف
کیپشن: فوٹو: فائل

بلاوایو : پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کےلئے 194رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

زمبابوے کے شہر بلاوایو کے کوئنز سپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو برائن چھاری اور چھامو چیبھابھا نے اننگز کا آغاز کیاتاہم عثمان شنواری نے دونوں اوپنرز کو جلد ہی پوویلین چلتا کیا ،چھاری ایک اور چھبھابھا7رنز بنا کر آوٹ ہوئے،ہیملٹن مساکاڈزا اور مساکنڈزا نے تیسری وکٹ کے لیے62رنز جوڑے جس کے بعد مساکانڈزا 24رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، ہیملٹن مساکاڈزا نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 34ویں نصف سنچری مکمل کی ،وہ59رنزبنا کر شعیب ملک کا شکار بنے ،ریان مرے16اور ڈونلڈ تریپانو13رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔


لیام لوچے بغیر کوئی رن بنا ئے پوویلین لوٹے جب کہ ویلنگٹن مساکاڈزا 12رنز بنا کر حسن علی کے ہاتھوں رن آو¿ٹ ہوئے جنہوں نے اپنے ون ڈ ے کیریئر کی تیسری نصف سنچری مکمل کرنے والے پیٹر مور کی اننگز کا بھی خاتمہ کیا ،چھتارا1رن بنا کر رن آوٹ ہوئے جس سے زمبابوے کی اننگز کاخاتمہ ہوا،پاکستان کے لیے عثمان شنواری نے 4،حسن علی نے3 اور شعیب ملک نے ایک وکٹ لی۔