نوازشریف کا ٹرائل جیل میں نہیں ہوناچاہیے: مشاہد حسین

 نوازشریف کا ٹرائل جیل میں نہیں ہوناچاہیے: مشاہد حسین

فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کو  ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹرائل جیل میں ہو رہا ہے، نوازشریف کا ٹرائل جیل میں نہیں ہوناچاہیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرضوں میں اضافہ ہے: عمران خان
   

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ن لیگ کسی قسم کی دھاندلی برداشت نہیں کرے گی،ن لیگ  انتخابات کا آزادانہ اور شفاف انعقاد چاہتے ہیں،  مسلم لیگ ن آج بھی عوام میں مقبول ہے،  25 جولائی کو مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی جانچ پڑتال کرے گا
   

انہوں نے مزید کہا کہ لائرز فورم کی جانب سے جاندار تنظیم تیار کی گئی ہے، 19 جولائی کو قومی کانفرنس میں لائرز فورم کی ٹریننگ کی جائے گی، 19 جولائی کو نوازشریف اور مریم کا پیغام متوالوں تک پہنچائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں