افغان صدر کاآر می چیف کو ٹیلیفون پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر اظہار افسوس

  افغان صدر کاآر می چیف کو ٹیلیفون پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر اظہار افسوس
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو افغان صدر   اشرف غنی کا ٹیلی فون، افغان صدر کا حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر اظہار افسوس۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرضوں میں اضافہ ہے: عمران خان
   

آئی ایس پی آر کے مطابق اشرف غنی نے آرمی چیف کو افغان سرحد پر سیکیورٹی انتظامات مزیدسخت کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان فورسز الیکشن کے دور ان پاکستانی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔  آرمی چیف نے افغان صدر کے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  نوازشریف کا ٹرائل جیل میں نہیں ہوناچاہیے: مشاہد حسین
    

واضح رہے کہ مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 129  افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔اسی طرح پشاور خودکش حملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور سمیت 22 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ بنوں میں متحدہ مجلس عمل کے انتخابی امیدوار اکرم خان درانی کے قافلے کو بھی دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا جس میں 4 افراد شہید ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں