حسن علی نے ون ڈے کرکٹ کی 47 سالہ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

حسن علی نے ون ڈے کرکٹ کی 47 سالہ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

بلاوایو: قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے ون ڈے کرکٹ کی 47 سالہ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ 24 سالہ حسن علی نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 8.2 اوورز میں 32 رنز کے عوض 3 شکار کیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دیدی
  

حسن علی اب تک 32 ون ڈے میچز میں 20.68 کی اوسط سے 66 شکار کرچکے ہیں جو ون ڈے کرکٹ کی 47 سالہ تاریخ میں 32 ون ڈے کے بعد کسی بھی بالر کی جانب سے حاصل کردہ سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:بال  ٹیمپرنگ کیس، سری لنکن کپتان  دنیش چندی مل معطل
 
 اس سے قبل یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر سابق کیوی فاسٹ بالر مچل میکلینگھن اور شین بانڈ کے پاس تھا جنہوں نے اپنے پہلے 32ون ڈے میچز میں 64،64 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں