الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو الرٹ کر دیا

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو الرٹ کر دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیدوار پولنگ سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم کرنے کے پابند ہیں، خلاف ورزی کرنے پر 2 سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:آل پاکستان مسلم لیگ کا عام انتخابات میں عمران خان کی حمایت کا اعلان

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے حوالے سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو ہدایات جاری کر دیں ہیں ، الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار پولنگ سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم کرنے کے پابند ہیں، خلاف ورزی کرنے پر 2 سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ عائد ہوسکتا ہے، میڈیا پر سیاسی جماعتوں کے اشتہارات پر23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب کے بعد پابندی ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:حسن علی نے ون ڈے کرکٹ کی 47 سالہ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
 
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں