نواز شریف ،مریم نے جیل میں تیسرا دن کیسے گزارا؟

نواز شریف ،مریم نے جیل میں تیسرا دن کیسے گزارا؟

فوٹو بشکریہ فیس بک

راولپنڈی:ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں تین گزر چکے ہیں ،نواز شریف تندرست اور مکمل طور پر فٹ ہیں اور معمول کی ادویات باقاعدگی سے استعمال کر رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:آل پاکستان مسلم لیگ کا عام انتخابات میں عمران خان کی حمایت کا اعلان

 تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے اڈیالہ جیل کے تندور کا دورہ کیا اور باورچی خانے کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا ۔ اڈیالہ جیل میں تیسری رات گزارنے کے بعد گزشتہ روز نوازشریف نے حسب معمول فجر کی نماز ادا کی اور ناشتے سے پہلے اپنے کمپانڈ میں چہل قدمی کی، ناشتے پر مریم نواز ان کے ہمراہ تھیں اور باپ بیٹی نے انڈے، پراٹھے، جام اور مکھن کا ناشتہ کیا جس کے بعد نواز شریف نے حسب معمول چائے لی۔

 

یہ خبر بھی پڑھیں:  افغان صدر کاآر می چیف کو ٹیلیفون پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر اظہار افسوس
    

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کو جیل میں بی کلاس دی گئی ہے جس میں روم کولر، بیڈ، اٹیچ باتھ، پنکھا اور دیگر سہولتیں موجود ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں