رانا ثناءاللہ کو نواز شریف کیساتھ کھڑے رہنے کی سزا دی جارہی ہے: مریم نواز

   رانا ثناءاللہ کو نواز شریف کیساتھ کھڑے رہنے کی سزا دی جارہی ہے: مریم نواز

‏لاہور کی ضلع کچہری میں رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔


پیشی کے دوران مریم نواز نے رانا ثناءاللہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ مریم نواز نے خیریت دریافت کی اور کہا کہ انہیں نواز شریف کیساتھ کھڑا رہنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا نواز شریف کیساتھ کھڑے ہیں۔ ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ نے اپنا خون ٹیسٹ کرانے کی آفر کی ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کے بھی بلڈ ٹیسٹ کا مطالبہ کر دیا۔