وزیراعظم کا دورہ امریکا باہمی تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا, شاہ محمود قریشی

 وزیراعظم کا دورہ امریکا باہمی تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا, شاہ محمود قریشی
Image Source: Shah Mehmood Twitter Account

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا باہمی تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا،دونوں ممالک میں مثبت اور تعمیری بات چیت ضروری ہے۔


 

تفصیلات کے مطابق ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاک امریکا تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، وزیراعظم کا دورہ امریکا باہمی تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ یورپی یونین نے پاکستان کیساتھ اہم اسٹریٹجک معاہدہ کیا ہے۔

 

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا سے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد سازی کی فضا قائم ہو گی۔ پاکستان اور امریکا میں مثبت اور تعمیری بات چیت ضروری ہے، پاک امریکا تعلقات میں اتار چڑاؤ آتے رہے، ہماری خارجہ پالیسی میں امریکا سے تعلقات ہمیشہ اہمیت کے حامل رہے ۔