کاروباری برادری موجودہ حکومت کو اپنا دوست پائے گی :وزیراعظم عمران خان

کاروباری برادری موجودہ حکومت کو اپنا دوست پائے گی :وزیراعظم عمران خان
image by PID

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کاروبار دوست حکومت ہے ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے ۔


وزیراعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہاریوایس پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ، وفد نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں اپنے کاروبار اور کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور سرگرمیوں کے متعلق بریفنگ دی .

وزیراعظم عمران خان نے وفد کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کاروبار دوست حکومت ہے ، سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے ، کاروباری برادری موجودہ حکومت کو اپنا دوست پائے گی ۔