عامر لیاقت کا  وزیراعظم  عمران خان سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کرنے کا اعلان

عامر لیاقت کا  وزیراعظم  عمران خان سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کرنے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان  تحریک انصاف  کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین  نے وزیراعظم  عمران خان سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔

ٹوئٹر پر جاری  اپنے بیان میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین  نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔ انہوں نے کہا کہ  اعتراف کرتا ہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں.

اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کروانے سے قاصر ہوں، مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا، سسکنا نہیں دیکھا جاتا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا مجھ سے مونس علوی کے جھوٹ سہنا بھی نہیں دیکھا جاتا، وزیراعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں استعفی پیش کردوں گا۔