حسن علی انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹی 20 میچ نہیں کھیل سکیں گے

حسن علی انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹی 20 میچ نہیں کھیل سکیں گے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

برمنگھم: پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20میچ سے قبل زوردار جھٹکا لگ گیا ہے، فاسٹ باؤلر حسن علی بائیں ٹانگ میں کھچاؤ کے باعث آج سیریز کا پہلا میچ نہیں کھیلیں گے ۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق فاسٹ باؤلر حسن علی کی بائیں ٹانگ میں کھچاؤ ہونے کی وجہ سے 16 جولائی کو ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں شیڈول میچ میں آرام تجویز کیا گیا ہے جس کے باعث وہ پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ 
میڈیکل پینل اب دوسرے ٹی 20 میچ سے قبل حسن علی کا دوبارہ جائزہ لے گا جس کے بعد ان کی میچ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہو گا۔