پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

نوٹنگھم: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم نے جس طرح جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کارکردگی دکھائی تھی، بالکل اسی طرح انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں بھی اچھا پرفارم کریں گے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے دیگر دو ٹی 20 میچز 18 اور 20 جولائی کو کھیلے جائیں گے جبکہ اس سے قبل تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کوئی بھی میچ جیت نہیں سکی تھی۔