امریکی خلائی کمپنی نے 18 سال کے لڑکے کو خلا میں بھیجنے کا اعلان کر دیا

Jeff Bezos, American Space Company, teenager, Blue Origin, US

نیو یارک: امریکی خلائی کمپنی نے 18 سال کے لڑکے کو خلا میں بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

دنیا کے دوسرے امیر ترین آدمی 'جیف بیزوس' کی خلائی کمپنی 'بلیو آریجن" کے مطابق 13 جولائی کو جیف بیزوس کے ساتھ خلا میں ایک 18 سالہ امریکی لڑکا 'اولیور ڈیمن' جائے گا ۔ جس کے بعد اولیور خلا میں جانے والے سب سے چھوٹے انسان کا اعزاز بھی حاصل کر لے گا ۔

واضح رہے کہ جیف بیزوس نے ایما زون کے سربراہ کی حیثیت سے استعفی دے دیا ہے لیکن ابھی تک ان کے مستعفی ہونے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ۔

جیف بیزوس نے اپنے کیریئر کا آغاز 2004 میں کیا تھا اور وہ کہتے ہیں کہ ان کے پورے کیریئر میں ایک بار ایک چیز کی شکایت آئی جس پر وہ بہت مایوس ہوئے ۔

بیزوس نے اپنے کیرئیر میں ایما زون کو بہت فائدہ دیا اور انھوں نے ہمیشہ مستقبل کو دیکھتے ہوئے کاروبار کیا جس کی وجہ سے کمپنی دنیا کی بہترین کمپنیز میں سے ایک ہے ۔ ایما زون پر ای کامرس کو متعارف کروانے میں بھی بیزوس کا بہت بڑا کردار رہا ہے ۔