ملک میں کورونا کی چوتھی لہر، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 مقدمات درج

Fourth wave, coronavirus, Pakistan, FIR, violation, SOPs

لاہور: ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ پبلک مقامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندرج ہوا ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تیسری لہر میں اب تک 6115 مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ 3652 مقدمات ماسک نہ پہننے پر درج کئے گئے جبکہ 3063 پبلک مقامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درج کئے گئے ۔

این سی او سی حکام کی جانب سے پولیس کو ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے سخت حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے مزید 31 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 720 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 327 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 37 ہزار 690 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ۔ مثبت کیسز کی شرح 6.17 فیصد رہی ۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ ، 83 ہزار 719 تک پہنچ چکی ہے ۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے مطابق صرف اور صرف ویکسینیشن ہی کورونا اور اس کی نئی قسم (ڈیلٹا) ویرینٹ کے خلاف واحد اور موثر علاج ہے ۔