بھارتی فورسز کا کشمیر کی وادی میں کیمیائی مواد کے استعمال کا انکشاف

بھارتی فورسز کا کشمیر کی وادی میں کیمیائی مواد کے استعمال کا انکشاف
سورس: file photo

سری نگر: مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کی عملدار کالونی میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کیا گیا ، نوجوانوں کی شناخت عرفان اور بلال احمد کے نام سے کی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جعلی آپریشن کے دوران قابض بھارتی فورسز نے انتہائی درندگی کا مظاہرہ کیا، دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں گھر میں قید کیا اور پھر  بعد میں گھر کو دھماکہ خیز کیمیائی مواد سے اڑادیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ وادی میں جھوٹے سرچ آپریشنز کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

گذشتہ ہفتے ہی بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 12 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔