افغانستان میں لڑائی کے دوران بھارتی صحافی ہلاک

افغانستان میں لڑائی کے دوران بھارتی صحافی ہلاک
سورس: file photo

کابل:افغانستان کے علاقے اسپن بولدک میں خبر ایجنسی رائٹرز کے فوٹو گرافر دانش صدیقی جاں بحق ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق صحافی دانش صدیقی افغان صوبے قندھار کے ضلع اسپن بولدک میں افغان فورسز اور طالبان کےدرمیان لڑائی میں جاں بحق ہوئے۔

صحافی دانش صدیقی کا تعلق بھارت سے تھا اور وہ پلٹزر ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے بھارتی فوٹو گرافر تھے۔

صدر رائٹرز مائیکل فرائیڈنبرگ اور ایڈیٹرانچیف الیسندرگلونی نے اس حوالے سے اسپن بولدک میں حکام سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

صداور ایڈیٹر انچیف رائٹرز کا کہنا ہے کہ دانش صدیقی بہترین صحافی، خاوند، والد اور اچھے ساتھی تھے۔