صدر پاکستان عارف علوی نے ٹک ٹاک جوائن کر لیا

صدر پاکستان عارف علوی نے ٹک ٹاک جوائن کر لیا
کیپشن: صدر پاکستان عارف علوی نے ٹک ٹاک جوائن کر لیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: ٹک ٹاک نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھی اپنے سحر میں جھکڑ لیا ہے اور انہوں نے بھی ویڈیو شیرئنگ ایپ جوائن کر لی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر پاکستان کے آفیشل آکاؤنٹ سے ٹک ٹاک جوائن کرنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں میں مثبت سوچ اور جذبہ بڑھانے کے لیے ویڈیوز شیئر کی جائیں گی۔

563c19785c035a07f48e05d10f1dbd66

اس کے علاوہ ٹوئٹر پر صدر پاکستان کا ٹک ٹاک اکاونٹ بھی شیئر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس کو زیادہ سے زیادہ لوگ فالو کریں۔

ٹوئٹر پر صدر پاکستان کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کہ رہے ہیں کہ پاکستان کے وہ خواب دیکھتا ہوں جس میں مجھے ہر چیز میں سے روشنی کی کرن نکلتی دکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے پاکستان آفتاب کی طرح ہے جو طلوع نہیں ہو رہا بلکہ آدھے دن تک پہنچ چکا ہے۔ یہ آپ کا ملک ہے اس کی تعمیر میں حصہ لیں۔