نیب کراچی نے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دیدی

نیب کراچی نے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دیدی
کیپشن: نیب کراچی نے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دیدی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں اربوں روپے کے میگا کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دے دی ۔

نیب کی جانب جاری اعلامیے کے مطابق ڈی جی نیب کراچی نجف قلی مرزا کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں ڈی جی نیب نے 6 انکوائیریز کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ۔ اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں اربوں روپے مالیت کے میگا کرپشن اسکینڈل کی  تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

نیب کے مطابق محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں 11 غیر قانونی ٹھیکے من پسند کمپنیوں کو دیے گئے،محکمہ آرکائیو میں 2 ارب کے اسکینڈل کی تحقیقات کی بھی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی اور دیگر افسران کے خلاف بھرتیوں اور تقرریوں کی تحقیقات کی بھی منظوری دی گئی ہے، ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے افسر مدد علی آرائیں کے خلاف بھئ آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔