سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر اضافہ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر اضافہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت  میں  350 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 300 روپے اضافے کے بعد 94 ہزار 50 روپے ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 5 ڈالر کم ہو کر 1820 ڈالر فی اونس ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ اضافے کے ساتھ سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 9 ہزار 350 روپے اور اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 386 روپے بڑھ کر 93 ہزار 750 روپے ہو گئی تھی۔