وزیر اعظم عمران خان بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ہاتھ ملائے بغیر آگے نکل گئے 

PMIK In Tashqand,Indian Foreign Minister

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے تاشقند میں بھارتی وزیر خارجہ سے ہاتھ نہ ملا کر ایک نئی مثال قائم کر دی ،تاشقند میں ہونے والی کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے تمام ممالک کے وزرائے خارجہ اور سربراہان سے ہاتھ ملایا لیکن عمران خان نے روسی وزیر خارجہ کیساتھ کھڑے بھارتی وزیر خارجہ سے ہاتھ نہ ملایا ،روسی وزیر خارجہ سے نہ صرف ہاتھ ملایا بلکہ کچھ دیر کھڑے ہو کر گفتگو بھی کی ۔

سینٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ پہلے کشمیر کی سابقہ حیثیت بحال کرو پھر بات کریں گے اور کشمیر کے ایجنڈے کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہو سکتی۔

شہباز گل نے کہا کہ جس کی رگوں میں پاکستانی خون دوڑتا ہے اس عمران خان نے آج ہندوستان کے وزیرخارجہ سے ہاتھ تک نہ ملایا،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے مسلم لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رگوں میں کشمیری خون دوڑنے والے مریم کے پاپا نے اوفا ڈیکلریشن سے کشمیر کو منفی کردیا ، حریت رہنماؤں سے ملاقات سے بھی انکار کیا جب کہ نواسی کی شادی پر مودی سے پگڑی پہنی ، ان کی ماں کیلئے ساڑھی لی اور اپنے بیٹے کے لئے جندال سے کاروبار کیا۔