الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر چھوڑنے کا حکم

الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر چھوڑنے کا حکم
سورس: فائل فوٹو

مظفر آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی آزاد کشمیر میں جلسے جلوسوں میں شرکت اور تقریر پر پابندی عائد کر دی ۔الیکشن کمیشن  نے  چیف سیکرٹری کو خط   لکھ دیا۔آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر کی حدود سے چلے جانے کا حکم دیدیا۔

نیو نیوز کے مطابق  خط  میں کہا گیا ہے کہ وزیر  امور کشمیر کی آزاد کشمیر میں تقریروں سے امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے ۔اشتعال انگیز بیانات سے انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی خدشہ ہے ۔

علی امین گنڈا پور کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کے خلاف قانون کے مطابق ضابطہ کی  کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔الیکشن کمیشن کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔