سعودی عرب نے خام تیل کی پیداوار بڑھانے سے انکار کر دیا

سعودی عرب نے خام تیل کی پیداوار بڑھانے سے انکار کر دیا

ریاض: سعودی عرب نے خام تیل کی پیداوار بڑھانے سے انکار کر دیا ، تیل کے سب سے بڑے پیداواری اور برآمدی ملک کے انکار سے عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونا شروع ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں خام تیل کی پیداوار بڑھانے کا مطالبہ کیا ، جس کے جواب میں سعودی عرب نے کہا کہ فی الحال مزید پیداوار بڑھانے کی صلاحیت موجود نہیں ہے ۔

دنیا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر امریکہ سعودی عرب پر تیل کی پیداوار بڑھانے کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے لیکن سعودی عرب فی الحال اس پر راضی نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے انکار کے بعد خام تیل کی قیمت دو ڈالر اضافے کے بعد 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ، ویسٹ ٹیکساس میں تیل کے سودے ایک ڈالر 81 سینٹ سے بڑھ کر 98 ڈالر میں طے پا رہے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں