چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، ضمنی انتخابات کیلئے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، ضمنی انتخابات کیلئے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور: پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت اجلاس ، صوبے کے 14 اضلاع کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف ضمنی انتخابات یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاقانونیت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا امتیاز ، فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اسلحہ کی نمائش پر سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

کامران علی افضل نے کہا کہ امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے ، جتھے بنانے اور لوگوں کو مسلح کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا ۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، ایڈیشنل آئی جی سیشل برانچ ، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ افسران کی شرکت ۔ اس کے علاوہ متعلقہ اضلاع کے ڈویژنل کمشنرز ، آر پی اوز ، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

مصنف کے بارے میں