نتائج کیلئے لاہور کے کیمپ آفس میں بڑی اسکرین لگائی گئی ہے: الیکشن کمشنر پنجاب

نتائج کیلئے لاہور کے کیمپ آفس میں بڑی اسکرین لگائی گئی ہے: الیکشن کمشنر پنجاب

لاہور: الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے کہا ہے کہ اپنا کام قانون کے مطابق کرتے رہیں گے ، نتائج کیلئے لاہور کے کیمپ آفس میں بڑی اسکرین لگائی گئی ہے ۔

اپنے بیان میں سعید گل نے کہا کہ مکمل طور پر غیرجانبداری سے کام کر رہے ہیں ۔ ہم پر جو الزامات لگائے جا رہے ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ، الزامات کی پہلے بھی تردید کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر سامان لے جانے کیلئے سیکیورٹی کی الگ الگ گاڑیاں ہیں ۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے ۔ 14 اضلاع کے 20 صوبائی حلقوں میں 175 امیدوار مدمقابل ہیں ۔ ضمنی انتخاب والے حلقوں میں پریذائیڈنگ آفیسر کو پولنگ کا سامان حوالے کر دیا گیا ہے ۔

20 حلقوں کے ضمنی الیکشن میں 50 ہزار کے قریب پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ رینجرز انتخابی حلقوں میں گشت کرے گی جبکہ آرمی اسٹینڈ بائی پوزیشن پر ہوگی ۔

پنجاب کے 20 حلقوں میں پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 3 ہزار 131 ہے ۔ مرد پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 731 ، خواتین کیلئے 700 جبکہ 1700 مشترکہ اسٹیشنز قائم ہیں ۔ جن میں 676 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس ، 1194 حساس اور 1271 نارمل قرار دیئے گئے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں