ورلڈ بینک پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا

ورلڈ بینک پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا

اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان کی بڑی مشکل حل کرنے کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر کا قرض صوبہ پنجاب کیلئے دی جائے گی ۔ یہ رقم زرعی شعبے کی بہتری اور چھوٹے کسانوں کے منصوبوں کیلئے خرچ کیا جائے گی ۔

ورلڈ بینک کے اعلامیے کے مطابق رقم محصول ہونے کے بعد پنجاب حکومت کو صوبے میں پانی کے استعمال میں بہتری لانے کے ساتھ چھوٹے کسانوں کی آمدنی کو بھی بڑھانا ہو گا ۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بھی ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا ۔

مصنف کے بارے میں