پی ٹی آئی دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتی: مریم نواز، عمران خان کو نیا نام دھاندلی خان بھی دیدیا 

پی ٹی آئی دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتی: مریم نواز، عمران خان کو نیا نام دھاندلی خان بھی دیدیا 
سورس: File

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کرنا پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں شامل ہے ۔ وہ دھاندلی کے بغیر جیت ہی نہیں سکتے۔ 

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دھاندلی پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں شامل ہے۔اب تھیلے اور ای سی پی کا عملہ چُرا کر نہیں بھاگ سکتے تو دھاندلی کا دوسرا طریقہ نکال لائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جانتے ہیں کہ دھاندلی کیے بغیر یہ نا پہلے الیکشن جیتے تھے نا انشاءاللّہ اب جیت سکتے ہیں۔یہ سیلیکشن نہیں،الیکشن ہو رہاہے! مسٹر XYZ آخر میں دھاندلی خان خود نکلے گا۔ 

انہوں نے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکن کی تصویر بھی شیئر کی جو شناختی کارڈ لے کر شہریوں کو پیسے دے رہا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں