پی ٹی آئی جیتی تو الیکشن شفاف ہوں گے ہاری تو دھاندلی ہوگی : شیخ رشید 

پی ٹی آئی جیتی تو الیکشن شفاف ہوں گے ہاری تو دھاندلی ہوگی : شیخ رشید 
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل پی ٹی آئی جیتی تو الیکشن شفاف ہوں گے اسے شکست ہوئی تو دھاندلی ہوگی ۔ عمران خان کا راستہ روکا گیا تو آگ لگا دے گا۔ 

نیو نیوز کی سپیشل ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جیسے حالات ان ضمنی انتخابات میں دیکھ رہا ہوں ایسے کبھی نہیں دیکھے۔ جو ماحول دیکھ رہا ہوں اس میں پی ٹی آئی جیت رہی ہے۔ 

شیخ رشید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہی اور دھاندلی نہ ہوئی تو تحریک انصاف 20 ، 20 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی اور حمزہ شہباز کی کل چھٹی ہوجائے گی۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں سب کو کہنا چاہتا ہوں کہ شفاف الیکشن ہونے دیں ۔عمران خان کا راستہ روکا گیا تو وہ آگ لگادے گا۔ 

مصنف کے بارے میں