کپل شرما شو کی "نانی " نے بھی خیر باد کہہ دیا

کپل شرما شو کی

ممبئی: بھارتی شو "دی کپل شرما شو" کو جیسے نظر لگ گئی ہو ،کپل شرما کو آئے دن نئی سے نئی مصیبت کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ سینل گروور کے بعد شو کی ریٹنگ اوسط درجے کی رہ گئی ہے ۔تاہم اب کپل شرما کو نیا جھٹکا  شو کے اہم کردار  اہم کردار علی اصغر عرف ’’نانی‘‘  کی طرف سے ملا ہے جو  اب سنیل گروور کی طرح  شو کا حصہ نہیں ہیں، وہ کافی عرصے سے خاموش تھے لیکن اب انہوں نے شو چھوڑنے کی وجہ  سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کے پروگرام ’’دی کپل شرما شو‘‘ کا شمار کچھ عرصہ پہلے تک بھارت کے پسندیدہ ترین شوز میں ہوتا تھا تاہم رواں برس اپریل میں سنیل اور کپل کے درمیان جہاز میں ہونے والے جھگڑے کا اثر ’’دی کپل شرما شو‘‘ پر بھی ہوا جس کے نتیجے میں نہ صرف شو کی مقبولیت کا گراف کافی نیچے آ گیا بلکہ کپل شرما کو کڑی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

کپل اور سنیل کے جھگڑے کے بعد شو کے مشہور کرداروں سنیل گرور(ڈاکٹر گلاٹی)، علی اصغر (نانی) اور چندن پربھاکر نے بھی شو چھوڑ دیا تھا، تاہم علی اصغر نے شو چھوڑنے کے تقریباً ڈھائی ماہ بعد پہلی بارخاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ’’انہوں نے کپل سے اختلافات کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے کردار سے مطمئن نہ ہونے کی وجہ سے شو چھوڑا‘‘۔

علی اصغر نے مزید کہا کہ یہ سچ ہے کہ مجھے ’’نانی‘‘ کے کردار سے شہرت حاصل ہوئی تھی لیکن آگے چل کر میرا کردار ایک جگہ رک گیا تھا اور اس میں مزید بہتری کی کوئی گنجائش نہیں رہی تھی جس کے بعد میں نے دی کپل شرما شو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے کپل شرما کے ساتھ کسی بھی قسم کے اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ہمیشہ اچھے دوست تھے اور رہیں گے، میں نے کپل کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھا ہے اور میں شو کو بہت یاد کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ علی اصغر بہت جلد اب سنیل گرور کے ساتھ  نئے کامیڈی شو میں نظر آئیں گے جو بھارتی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.