ماہر بازی گر ن ہیلی کاپٹر پردانتوں سے لٹک کر نیاگرا آبشار عبور کر کے سب کو حیران کر دیا

ماہر بازی گر ن ہیلی کاپٹر پردانتوں سے لٹک کر نیاگرا آبشار عبور کر کے سب کو حیران کر دیا

کینیڈا: ہَوائی قَلاباز ارینڈرا والندا نے نیاگرا فالز کےسینکڑوں فٹ اوپر  ہیلی کاپٹر پر دانتوں اور پاؤں کےانگوٹھے سے لٹک کر سب کو حیران کر دیا۔

والندا نے دانتوں سے لٹکنے کے  لیے خصوصی ماؤتھ پیس استعمال کیا۔20 منٹ کی اس فلائٹ میں انہوں نے پہلی بار 10 سیکنڈ تک دانتوں سے لٹکنے کا مظاہرہ کیا  اور اس کے بعد 5 سیکنڈ کے لیے۔

والندا نے یہ کرتب اپنے شوہر کے  نیاگرافالز کو ایک رسی پر عبور کرنے کے پانچ سال پورا ہونے پر  دکھائے ہیں۔والندا نے زمین پر اتر کر کہا کہ ان کے دانتوں میں بالکل بھی درد نہیں ہورہا۔ انہوں نے اپنے شوہر کا شکریہ ادا کیا جو ہیلی کاپٹر میں اسے دیکھتے رہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.