دبئی :کمسن لڑکے کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں پاکستانی شہری گرفتار

دبئی :کمسن لڑکے کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں پاکستانی شہری گرفتار

دبئی:متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں 11سالہ لڑکے کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں 28سالہ پاکستانی شہری کو ایک گیارہ سالہ لڑکے کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں گرفتارکرلیاگیا ہے ۔ملزم نے 29اپریل کو لڑکے کو الرفعا کے علاقے میں اسکی رہائش گاہ کے قریب بدسلوکی کا نشانہ بنایا۔ملزم کو گھر کے باہر نصب کیمرو ں کی مدد سے شناخت کیا گیا ۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں،