دنیا کے امیر ممالک میں ہر 5 میں سے ایک بچہ غربت کی زندگی گذار رہا ہے،اقوام متحدہ

دنیا کے امیر ممالک میں ہر 5 میں سے ایک بچہ غربت کی زندگی گذار رہا ہے،اقوام متحدہ

برسلز:اقوم متحدہ نے کہا ہے کہ بچوں میں بھوک صرف غریب ملکوں کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ امیر ملکوں تک پھیلا ہوا ہے۔اقوام متحدہ کے بچوں کے لیے ادارے یونیسیف کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں میں بھوک صرف غریب ملکوں کا ہی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس کا دائرہ دنیا کے 41 امیر ملکوں تک پھیلا ہوا ہے۔

امیر ملکوں میں ہر پانچ میں سے ایک بچہ غربت کی زندگی گذار رہا ہے جبکہ ہر آٹھویں بچے کو پیٹ بھر کر کھانے کو نہیں مل رہا۔یونیسیف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ زیادہ مالی وسائل اور آمدنی کے بچوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ اکثر ہوتا یہ ہے کہ اس سے امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھ جاتا ہے۔بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اقتصادی اور سماجی پالیسی کے شعبے کے سربراہ ہوزے کویسٹا کا کہناہے کہ امیر ملکوں کے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ کسی نہ کسی انداز میں بچوں کی فلاح وبہبود کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 41 ملکوں کی فہرست میں دنیا کے پہلے سات ملکوں میں ناروے، ڈنمارک، سویڈن، فن لینڈ، آئی لینڈ، جرمنی اور سوٹزرلینڈ شامل ہیں جب کہ اس فہرست کے آخری سات ملک چلی، میکسیکو، امریکہ، بلغاریہ ، رومانیہ، اسرائیل اور ترکی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔