بھارت کو فائنل میں شکست دیکر پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت کر قوم کو تحفہ دینگے، اظہر علی

بھارت کو فائنل میں شکست دیکر پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت کر قوم کو تحفہ دینگے، اظہر علی

بھارت کو فائنل میں شکست دیکر پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت کر قوم کو تحفہ دینگے، فائنل میں روایتی حریف کا ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں، اظہر علی
لندن:پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز اظہر علی نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر پہلی مربتہ ٹائٹل اپنے نام کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ گروپ میچ میں شکست ماضی کا حصہ بن چکی ہے، فائنل میں بھارت کو شکست دینگے اور پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت کر قوم کو تحفہ فراہم کرینگے۔

اپنے ایک بیان میں اظہر علی نے کہا کہ انکی ٹیم متحد ہے اور بہت کوششوں سے فائنل میں پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں بھارت کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کے لئے ٹیم کو میدان میں اتاریں گے تاہم انہوں نے کہا کہ فائنل میں کامیابی کے حصول کے لئے پوری ٹیم کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں سے امید ہے کہ فائنل میں بھی اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو فتح دلوانے میں کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کے مبارک اور بابرکت مہینے میں قوم کی دعاﺅں کی بدولت ہم یہاں تک پہنچے، قوم فائنل کیلئے بھی دعا کرے، کوشش ہو گی کہ ٹائٹل جیت کر اسے عید پر تحفہ پیش کریں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ (کل) اتوار کو لندن میں کھیلا جائیگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔