شام میں امریکی ہمرز میزائل کی تنصیب سے روس کو تشویش

شام میں امریکی ہمرز میزائل کی تنصیب سے روس کو تشویش

ماسکو : روسی وزارتِ دفاع نے مشرقی شام میں امریکا کی جانب سے متعدد راکٹ لانچرز کی تنصیب کے اقدام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے روس کا کہنا ہے کہ یہ ناممکن نہیں کہ دو ہمرز لانچرز جنھیں التنف میں نصب کیا جا رہا ہے ان فورسز کے خلاف استعمال ہو جائیں جو شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف لڑ رہی ہیں۔

ان لاکٹ لانچرز کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انھیں جاپان سے التنف تک لایا گیا ہے اور انھیں باغی اور مغربی سپیشل فورسز استعمال کر رہی ہیں۔ادھر شامی حکومت نے اسی ہفتے میں کہا تھا کہ اس نے تنف کے علاقے میں اپنا قبضہ بحال کر لیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔