آج عصر کے بعد ملک بھر کی مساجد میں لوگ اعتکا ف بیٹھیں گے

آج عصر کے بعد ملک بھر کی مساجد میں لوگ اعتکا ف بیٹھیں گے

لاہور: اللہ رب العزت ٰ نے رمضان المبارک کو اپنا مہینہ قرار دیا ہے۔ رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کے ماہ مبارک کے آخری عشرے میں مسلمان مساجد میں خعشیت الہی کے لیے اعتکاف کرتے ہیں۔ ملک بھر کی طرح لاہور کی بادشاہی مسجد، مسجد وزیر خان، جامع القادسیہ، جامعہ اشرافیہ، جامعہ نعیمہ اور حضرت علی ہجویری مسجد میں اعتکاف کرنے والوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

تحریک منہاج القران کے زیر اہتمام حرمین شریفین کے بعد دنیا کا سب سے بڑا شہر اعتکاف سجایا گیا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں معتکفی شرکت کرتے ہیں۔ یاد رہے ماہ صیام کا دوسرا عشرہ مکمل ہونے پر 20 رمضان المبارک کو لاکھوں فرزندان اسلام ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف میں بیٹھ جاتے ہیں۔

اعتکاف بیٹھنے والے افراد چاند رات تک مساجد میں قیام کریں گے اور خشوع و خضوع کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت، ذکر و اذکار اور نوافل کی ادائیگی میں مصروف رہیں گے جب کہ خواتین گھروں میں اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں