شاہد آفریدی کا پاکستانی ٹیم کے لیے اہم مشورہ

شاہد آفریدی کا پاکستانی ٹیم کے لیے اہم مشورہ

کراچی :پاکستان کے سٹار آل راونڈر شاہد آفریدی نے دوسرے سیمی فائنل میں جیتنے پر بھارت کو مبارکباد دے کر پاکستانی مداحوں کو حیران کردیا ،سٹار کھلاڑی نے بھارت کے خلاف فائنل میں شاہینوں کو بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے بڑا مشورہ بھی دے دیا ۔
 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفرید ینے دوسرا سیمی فائنل جیتنے پر بھارت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اچھا کھیل پیش کیا ،اب کرکٹ کی دنیا میں سب سے بڑی گیم کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے پاکستانی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ میں سکون کے ساتھ توجہ دے کر کھیلیں ،پاکستان کو ایک جیت اور چاہیے ۔ شاہد آفرید ی کے بیان پر سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا اور لوگوں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔

221222897e3818d9b21f94e26adcfe57

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں