راولپنڈی: ون ویلرز کا چاندنی چوک ٹریفک چوکی پر حملہ، وارڈن زخمی

راولپنڈی: ون ویلرز کا چاندنی چوک ٹریفک چوکی پر حملہ، وارڈن زخمی

راولپنڈی: راولپنڈی کی سڑکوں پر طوفان بدتمیزی مچاتے ون ویلرز ٹریفک پولیس کے آپریشن پر بھڑک اٹھے اور چوکی پر دھاوا بول دیا۔ اس حملے میں ون وہیلرز نے پولیس چوکی، گاڑی اور سرکاری موٹرسائیکلوں کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

ون وہیلرز کے ساتھ جھگڑے میں دو ٹریفک وارڈنز عبدالباسط اور اخلاق زخمی ہو گئے جبکہ دوسرے اہلکاروں نے کمرے بند کر کے جان بچائی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جنھوں نے 5 ون وہیلرز کو گرفتار کرکے تھانہ نیو ٹاون منتقل کر دیا ہے۔

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ 5 ون وہیلرز کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، لڑائی جھگڑا، دھاوا بولنے سمیت دیگر دفعات کے تحت تھانہ نیو ٹاون میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں