شمالی کوریا سے رہا ہونیوالے امریکی طالبعلم کے دماغی ٹشوز بری طرح متاثر ہو گئے

شمالی کوریا سے رہا ہونیوالے امریکی طالبعلم کے دماغی ٹشوز بری طرح متاثر ہو گئے

واشنگٹن: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سینناتی یونیورسٹی کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ طالبعلم کے دماغی ٹشو بری طرح متاثر ہیں۔ ڈاکٹروں کا مزید کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہو رہا کہ اوٹو کے دماغی ٹشو اسے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے باعث متاثر ہوئے یا پھر اسکی کوئی اور وجہ ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اوٹو میں ٹروما یا پھر فریکچرز کے بھی کوئی آثار نہیں ہیں۔ یونیورسٹی کے نیورو سائنس انتہائی نگہداشت یونٹ کے میڈیل ڈائریکٹر ڈینیل کینسٹر کا کہنا ہے کہ ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ اوٹو کو حراست کے دوران زیادہ مقدار میں نشہ آور ادویات دی گئی ہیں۔

گزشتہ دنوں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن نے اس بات کی تصدیق کر دی تھی کہ شمالی کوریا نے امریکی شہری اوٹو وارمبیئر کو رہا کر دیا ہے۔ شمالی کوریا نے امریکی شہری کو ریاست مخالف اقدامات کے باعث 15 برس قید کی سزا دی ہوئی تھی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں