سیف علی خان بیٹی کی فلم انڈسٹری میں انٹری پر ناخوش

سیف علی خان بیٹی کی فلم انڈسٹری میں انٹری پر ناخوش

ممبئی: سارہ علی فلمی کیرئیر کو اپنی والدہ امریتا سنگھ کی رہنمائی میں آگے بڑھا رہی ہیں لیکن وہیں سیف علی خان بیٹی کی فلم انڈسٹری میں انٹری پر ناخوش ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا ہے۔

سیف علی خان کا کہنا تھا کہ میں سارہ کی صلاحیتوں پر انگلی نہیں اٹھا رہا لیکن فلم ایک مستحکم پیشہ نہیں ہے کیوں اس میں آپ جتنی اچھی اداکاری کر لیں لیکن ناکامی کے بادل سر پر منڈلا رہے ہوتے ہیں لہٰذا کوئی بھی والدین اپنے بچوں کے لیے ایسی زندگی نہیں چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سارہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے اسے ایک مستحکم پیشے کا انتخاب کرنا چاہیے بلکہ فلموں میں آنے کی بجائے نیو یارک میں رہ کر کوئی بھی اچھی نوکری کر سکتی ہے۔

یاد رہے سیف علی خان کی سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ سے سارہ علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان ہیں جب کہ سارہ علی تعلیم حاصل کرنے کے بعد فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں اور جلد ہی ہدایتکار ابھیشیک کپور کی فلم ’’کیدرناتھ‘‘ میں سشانت سنگھ کے مدمقابل نظر آئیں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں