نیند میں کمی موٹاپے کا سبب بنتی ہے، تحقیق

اسٹاک ہوم : سائنسدانوں نے موٹاپے کی بڑی وجہ بتا دی۔ نئی تحقیق کے مطابق نیند میں خلل موٹاپے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ویسے تو بے سکونی کی نیند کے کئی نقصانات سامنے آچکے ہیں، تاہم اب ماہرین نے نیند میں خلل کو موٹاپے کا باعث بھی قرار دے دیا ہے۔

سویڈن کے ماہرین کی تحقیق میں نیند پوری نہ ہونے کے مختلف ذہنی و جسمانی اثرات کا باریک بینی تفصیلی سے جائزہ لیا۔ ماہرین اس تحقیق سے اس نتیجے پر پہنچے کہ جن افراد کی نیند پوری نہیں ہوتی یا جنہیں خراب نیند کی شکایت رہتی ہے ان کے موٹاہے میں مبتلا ہونے کے امکانات دیگر افراد کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق اگر روزانہ معمول کے مطابق نیند پوری ہوتی رہے تو مختلف ہارمونز کے درمیان توازن قائم رہتا ہے۔ لیکن اگر نیند پوری نہ ہو یا مسلسل متاثر رہنے لگے تو ہارمونز میں توازن بھی بگڑ جاتا ہے جس کا اثر دوسرے کئی جسمانی نظاموں پر پڑتا ہے۔