'وزیراعظم بچوں کی قسم کھا لیں قطری خط درست ہے تو تسلیم کر لیں گے'

'وزیراعظم بچوں کی قسم کھا لیں قطری خط درست ہے تو تسلیم کر لیں گے'

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج پھر ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف سے مستتعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں جبکہ بعد ازاں سپریم کورٹ میں قطری خط کے حوالے سے جھوٹ بولا اگر نواز شریف اپنے بچوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر قسم کھا لیں کہ قطری خط درست ہے تو صرف اس صورت میں تسلیم کرونگا۔

مزید پڑھیںوزیراعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

کہتے ہیں حکمران اقتدار میں آ کر اپنی ذات کو فائدہ پہچانا کرپشن کہلاتا ہے جبکہ ایک عام آدمی ایک الزام پر جیل چلا جاتا ہے لیکن نواز شریف پر 4 الزام ہیں۔ نواز شریف نے اقتدار میں آ کر اپنی ذات کو فائدہ پہنچایا جو سب سے بڑا چارج ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس معاملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو متنازع بنایا جا رہا ہے جس کے بننے پر مٹھائیاں بانٹی گئیں اب حملے کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںشہباز شریف بھی کل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے

چیئرمین تحریک انصاف اس سے پہلے بھی متعدد بار نواز شریف سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر چکے ہیں اور انہوں نے بغیر استعفیٰ دیئے ہوئے گزشتہ روز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے اور ان سے تقریبا 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی اور انہوں نے جے آئی ٹی کو تمام دستاویزات پیش کر دیں تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں